سیالکوٹ پولیس لائنز میں پولیس ملازمین کیلئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا آغاز

Published: 29-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سیالکوٹ پولیس لائنز میں پولیس ملازمین کیلئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس لائنزسیالکوٹ میں ملازمین کی بلڈ سکریننگ کیلیے کیمپ لگادیا گیا ہے کیمپ میں  سیالکوٹ پولیس کے تمام یونٹس سے افسران و ملازمین کے  ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، ٹی بی، شوگر، کولیسٹرول اور ایڈز، سمیت  دیگر متعدی بیماریوں کی تشخیص اور بعد ازاں علاج کیلیے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ڈی پی او حسن اقبال نے سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا. ڈی پی او  کا کہنا ہے سکریننگ کیمپ کا مقصد پولیس کے افسران و جوانوں کی اچھی ذہنی و جسمانی صحت کو یقینی بنانا ہے ٹیسٹوں کی رپورٹس کی روشنی میں پولیس ملازمین اپنی صحت کا  بہتر طور پر خیال رکھ سکیں گے۔
 

اشتہارات