ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا گورنمنٹ عبد الحق کالج جلالپور جٹاں کا دورہ‘ کالج میں منعقدہ دو روزہ لٹریری فیسٹیول کا افتتاح

Published: 29-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ عبد الحق کالج جلالپور جٹاں کا دورہ کیا اور کالج میں منعقدہ دو روزہ لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر طاہر عزیز اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی نہایت ضروری ہے، لٹریچر فیسٹول جسے پروگراموں کے انعقاد سے طلبا و طالبات میں فکر اور سوچ پروان چڑھتی ہے  اور عصر حاضر کی جہتوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لٹریچر اور کتاب بینی سے دوری سے معاشرے میں کئی سماجی برائیاں جنم لے رہی ہیں، طلباو طالبات میں کتاب بینی کا شوق بیدار کر کے کئی سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کی نشوونما کے لیے لٹریری فیسٹیول کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے لٹریری فیسٹیول میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا
 

اشتہارات