سوڈان؛ شہریوں کے انخلاء کیلئے جانے والے ترک طیارے پر فائرنگ

Published: 30-04-2023

Cinque Terre

خرطوم: سوڈان میں شہریوں کے انخلاء کے لیے جانے والے طیارے پر فائرنگ کی گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوڈان میں پھنسے شہریوں کو لے جانے کے لیے آنے والے ترک طیارے پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سوڈانی حکام کے مطابق ترک طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی۔ طیارے کو بحفاظت وادی سیدنا میں اتار لیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت خرطوم کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ترکیہ کی وزارت دفاع نے سوڈان میں  ترک شہریوں کے انخلاء کیلئے جانے والے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے مختلف شہروں میں پھنسے ترک شہریوں کے بحفاظت انخلاء کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب  سوڈانی فوج اور باغیوں نے ترک طیارے پر فائرنگ کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔

اشتہارات