سمیع اسلم امریکا میں ایلون مُسک کے مہنگے علاقے میں رہائش پذیر

Published: 30-04-2023

Cinque Terre

پاکستان کے ڈومیسٹک سیٹ سے نظر انداز ہونے والے ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے امریکا میں کیرئیر بنانے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔یوٹیوب پر وائرل ایک وی لاگ میں قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سمیع اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت امریکی ریاست سان فرانسسکو میں مقیم ہیں، جو دنیا میں مہنگے ترین رہائشی علاقوں میں جانا جاتا ہے۔ اس علاقے میں ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک جیسی اہم شخصیات رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ “الحمدللہ، میں یہاں کی زندگی سے مطمئن ہوں، میں ایک گھر کا مالک ہوں اور یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہوں۔ فی الحال یہاں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔ ہمیشہ کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا اور مجھے یہاں اچھا موقع ملا۔ پاکستان کیلئے کھیلنا خواب تھا لیکن مواقع نہیں دیئے گئے۔سمیع اسلم نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں کرکٹ کم کھیلی جاتی ہے لیکن یہاں پورا سال بہت زیادہ فرنچائز کرکٹ ہوتی ہے۔دوسری جانب میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی سیزن میں سمیع اسلم ٹیکساس سپر کنگز کیلئے کھیلنے کو تیار ہیں، یہ فرنچائز انڈین پریمئیر لیگ میں چنائی سپر کنگز کے نام سے مشہور ہے۔واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر نے 13 ٹیسٹ میچوں اور 4 ایک روزہ بین الاقوامی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اشتہارات