جس کو مجھے ’جان‘ کہنا چاہئے وہ مجھے بھائی جان کہتی ہے، سلمان خان

Published: 30-04-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جس لڑکی کو مجھے جان کہنا چاہئے وہ بھی مجھے بھائی جان کہتی ہے۔سلمان خان نے معروف ٹی وی پروگرام ’آپ کی عدالت‘ کے میزبان راجت شرما کے ساتھ اپنے شوبز کیریئر اور زندگی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔پروگرام کی پروموشنل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کے میزبان دبنگ خان سے خواتین سے محبت کے معاملے پر پرعزم نہ ہونے پر مزاحیہ انداز میں تیکھے سوالات کرتے ہیں۔سلمان خان میزبان کے سوالات پر جواب دیتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر کئی برسوں سے ایک شخص سے دوسرے کی جارہے ہیں۔ایک موقع پر میزبان نے پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے تو اداکار نے جواب دیا کہ جناب ان دنوں میں بس بھائی جان ہوں۔سلمان خان نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جس کو میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے جان کہے وہ لڑکی مجھے بھائی کہتی ہے، اب میں کیا کروں۔

اشتہارات