Published: 30-04-2023
ممبئی: بالی وڈ ایکشن ہیرو جان ابراہام بھارت کی معروف تھرلر سیریز ’دھوم‘ کے نئے پارٹ کا حصہ ہوں گے۔ ’دھوم 4‘ کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں ہوا لیکن بالی وڈ میں یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ دھوم فرنچائز بنانے والے ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد جان ابراہام کو دوبارہ لانچ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ’پٹھان‘ میں جان ابراہام کے ولن کے کردار کو لوگوں نے بہت پسند کیا ہے اور یش راج فلمز اگر اداکار کو ’دھوم 4‘ میں دوبارہ منفی کردار میں سامنے لائیں تو یہ سرپرائز نہیں ہونا چاہئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جان ابراہام کافی دنوں سے یش راج فلمز کے ساتھ میٹنگز کررہے ہیں اور انہیں متعدد مرتبہ وہاں دیکھا گیا ہے۔’دھوم 1‘ کے آخر میں اس بات کی وضاحت نہیں دی گئی تھی کہ جان کا کردار مرجاتا ہے یا بھاگ جاتا ہے اور اس ابہام کو اب نئے پارٹ مین استعمال کیا جاسکتا ہے۔فرنچائز کا آغاز 2004 سے ہوا تھا اور پہلے پارٹ میں جان ابراہام، ابھیشیک بچن، اور ادے چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔