اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مصطفی آباد کو ”ماڈل سٹی“بنانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس

Published: 30-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مصطفی آباد کو ”ماڈل سٹی“بنانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری،اخوت فاؤنڈیشن سے ڈاکٹر ہارون، اسسٹنٹ کمشنرز قصور رضوان الحق پوری، چونیاں عامر بٹ، پتوکی محمد اویس چشتی، کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، سی او مصطفی آباد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، اخوت فاؤنڈیشن اور لوکل کمیونٹی کے تعاون سے مصطفی آباد ماڈل سٹی کے نام سے منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت مرد و خواتین کیلئے ایجو کیشن و ملازمت کے مساوی مواقعے، شہریوں کی اچھی صحت، تعلیم کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی، غربت کے خاتمے، صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، سو فیصد ویکسی نیشن اور شہریوں کی فلاح وبہبود سمیت دیگر اقدامات کئے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصطفی آباد کو ماڈل سٹی بنانے کے حوالے سے اخوت فاؤنڈیشن کیساتھ ملکر ضلعی انتظامیہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ کو جلد ازجلد شروع کرنے کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کریں۔
 

اشتہارات