بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گاڑی پر شہری نے موبائل فون دے مارا

Published: 01-05-2023

Cinque Terre

کرناٹک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گاڑی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ایک خاتون نے موبائل فون دے مارا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ریاست کرناٹک کے متعدد شہروں میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور اب تک کئی انتخابی ریلیوں میں شرکت اور 6 جلسوں میں خطاب کرچکے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ نریندر مودی کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے  بی جے پی کی انتخابی مہم میں حامیوں سے ملاقات کے دوران پیش آیا۔نریندر مودی شہر میسور میں اپنی انتخابی مہم کے دوسرے دن پارٹی کارکنان اور حامیوں سے ملاقات کررہے تھے جب ایک شہری نے اُن کی گاڑی پر موبائل فون پھینکا۔ تاہم پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بعد یہ ظاہر ہوا کہ موبائل بھیڑ میں سے کسی خاتون نے وزیر اعظم پر پھول پھینکتے ہوئے حادثاتی طور پر فون پھینک دیا تھا۔پولیس کے مطابق فون خاتون بی جے پی کارکن نے جوش میں پھینکا جس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ وزیر اعظم ایس پی جی سیکورٹی کی حفاظت میں تھے جب فون وزیر اعظم کی گاڑی پر گرا۔

اشتہارات