Published: 01-05-2023
ممبئی: بھارتی فلمساز روہت شیٹی کی مشہور فرنچائز ’سنگھم‘ کے اگلے پارٹ میں ایکشن اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئیں گی۔ روہت شیٹی نے پچھلے برس دسمبر میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دیپیکا پڈوکون لیڈی سنگھم کی صورت میں نظر آئیں گی جبکہ اب نئی اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور ’سنگھم‘ کا دوبارہ حصہ بننے جارہی ہیں۔کرینہ کپور اس سے قبل 2011 میں اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم ریٹرنز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ فلم میں خاتون کا مرکزی کردار ادا کریں گی اور ان کے کردار کے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔فلم سے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ وہ سال کے آخر تک سامنے آجائے گی جبکہ اجے اور کرینہ کی جوڑی واپس ہونے پر ٹیم بہت خوش ہے۔روہت شیٹی کی سنگھم فرنچائز کی تمام فلموں میں مرکزی کردار اجے دیوگن نے کیا ہے اور وہ باجی راؤ سنگھم کے نام سے پولیس افسر ہیں۔