Published: 01-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رات گئے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جانبحق،موقع سے حراست میں لئے گئے ملزم نبیل کو تھانے منتقل کیا گیا ہے،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کے سٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رات گئے دو موٹر سائیکل سواروں کو سیکورٹی گارڈ نے بیرئیر پر روکا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ نذر حسین جاں بحق ہو گیا،موقع سے حراست میں لئے گئے ملزم نبیل کو تھانے منتقل کیا گیا ہے،گرفتار ملزم نبیل سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث فرار ملزم کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔