یونس پٹرولیم عوام کو لوٹ میں مصروف: منتھلی کے زور پر انتظامیہ تابعدار

Published: 01-05-2023

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (رانا مہتاب اسلم سے)جی ٹی روڈ دیونہ منڈی کے قریب یونس پٹرولیم عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے بات کرنے پر عملے نے بتایا کہ اس پٹرول پمپ کو کوئی بھی سیل نہیں کر سکتا متعلقہ انتظامیہ ادھر سے منتھلی وصول کرتی ہے جب بھی ان کا کوئی بندہ آئے تو پٹرول پمپس پر اس کی تابعداری کی جاتی ہے ایسی پٹرول پمپ مافیا اگر روزانہ کی سیل کے حساب سے ایک روپیہ دو روپے 70 پیسے پچاس پیسے پٹرول ڈلوانے والے ہر بندے سے وصول کریں تو خود ہی اس چیز کا حساب لگا لیں کہ وہ کیسے عوام کو سرعام لوٹ رہے ہیں کیا یہ مافیا انتظامیہ سے زیادہ طاقتور ہے عوام الناس نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر گوجرانوالہ، ڈی سی او گجرات سے پر زور اپیل کی ہے کہ ایسے  پٹرول پمپ والے مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ان کے پٹرول پمپوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کیے جائیں تاکہ یہ لوگ غریب عوام کا خون نہ نچوڑ سکے
 

اشتہارات