گیگیاں روڈ پر منی پٹرول پمپ کا انکشاف‘ من مانے ریٹ‘ کم پیمانہ‘ ناقص پٹرول‘غریب لوٹ گئے‘ ضلعی انتظامیہ منتھلی کے جواز پر ایکشن لینے سے قاصر

Published: 01-05-2023

Cinque Terre

گجرات (رپورٹ سلیمان علی بٹ سے)گیگیاں روڈ پر منی پٹرول پمپس مالکان اپنے من مانے ریٹ ناقص پٹرول اور پیمانہ کم کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں منی پٹرول پمپوں میں ناقص پلاسٹک کی ٹینکیاں پٹرول اور ڈیزل کو سٹاک کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں منی پٹرول پمپوں پر آگ بجھانے والے آلات کا نہ ہونا متعلقہ محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟؟؟ شہر بھر کی طرح کھلے عام درجنوں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھر مار با اثر افراد کے خلاف محکمہ کارروائی کرنے سے قاصر متعلقہ اداروں کے پاس منتھلی لینے کا جواز تو ہے لیکن کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ادارے اپنا اپنا حصہ بٹورتے ہوئے آنکھیں بند کیے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں منی پٹرول پمپس پر ریٹ زیادہ ہیں جبکہ گورنمنٹ کا ریٹ 282.79 روپے ہیں اور موضع گیگیاں کے قریب منی پٹرول پمپس کا ریٹ 285.60 روپے ہیں عوامی وسماجی حلقوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر گجرات اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات سے پر زور مطالبہ منی پٹرول پمپوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اس مکروہ دھندے سے وابستہ لوگوں سے سادہ لوح عوام کو چھٹکارا دلایا جائے
 

اشتہارات