آریان خان کا برانڈ لانچ، مہنگے کپڑوں پر مداح آپے سے باہر ہوگئے

Published: 02-05-2023

Cinque Terre

 ممبئی: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اداکار کے مداح اس برانڈ کے شدت سے منتظر تھے کیوں کہ اس کی تشہیری مہم شاہ رخ خان  نے خود چلائی اور وہ اس کے برانڈ ایمبیسڈر تھے۔جیسے ہی برانڈ کی لانچنگ کا اعلان ہوا تو مداحوں کی بڑی تعداد نے خریداری کیلئے ویب سائٹ کا رخ کیا لیکن وہاں کپڑوں کی قیمتیں دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔آریان خان کے برانڈ میں صرف جیکٹ کی قیمت دولاکھ، شرٹ کی قیمت 33 ہزار اور ٹی شرٹ کی قیمت 24 ہزار انڈین روپے رکھی گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین مہنگے کپڑوں پر انتہائی ناخوش ہیں اور انہوں نے شاہ رخ اور ان کے بیٹے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برانڈ کو لوٹ مار کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ان کپڑوں کو تو امیر بھی نہیں خرید سکتے، اسے صرف وہ بیوقوف امیر بچے خریدیں گے جنہوں نے شوبازی کرنی ہوگی۔

اشتہارات