نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا سکیورٹی گارڈ قتل معاملہ: دوسرا ملزم بھی گرفتار

Published: 02-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گزشتہ روز سیکورٹی گارڈ کے قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت ائیرپورٹ پولیس نے واقعہ میں ملوث دوسرا ملزم بھی 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی جو منشیات کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم نے دوران تفتیش منشیات فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے، ائیرپورٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم اسماعیل کا ساتھی نبیل گزشتہ روز موقعہ سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، ملزمان نے گزشتہ روز موٹر سائیکل روکنے پر فائرنگ کر کے سیکورٹی گارڈ نیاز کو قتل کر دیا تھا، ملزمان سے تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،سیکورٹی گارڈ کے قتل کے واقعہ میں دونوں ملوث ملزمان کی 24 گھنٹے کے اندر گرفتاری پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او اور ائیرپورٹ پولیس کو شاباش
 

اشتہارات