ڈارک ویب پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 300 ملزمان گرفتار

Published: 03-05-2023

Cinque Terre

دی ہیگ، نیدرلینڈز: یورپی یونین کے قانون نافذ کرنے والے ادارے یوروپول نے ڈارک ویب پر منشیات سمیت دیگر غیرقانونی اشیا کی تجارت کرنے والے 300 کے قریب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوروپول نے Spector نامی آپریشن کا آغاز کیا جس کے تحت ڈارک ویب پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔گرفتار ہونے والوں کے اعداد و شمار کے مطابق 153 امریکی،52 جرمن، 10 ہالینڈ کے شہری، 9 آسٹرین، 5 فرانسیسی، 2 سوئٹزرلینڈ کے شہری اور پولینڈ اور برازیل سے ایک ایک ملزم سمیت دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 300 کے قریب ملزمان حراست میں لیے گئے۔تمام ملزمان پر ڈارک ویب کو بطور غیر قانونی بازار جسے مونوپولی مارکیٹ کہا جاتا ہے، استعمال کرنے کا الزام ہے جہاں ایمفیٹامائنز اور کوکین سمیت دیگر اقسام کی منشیات کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔

اشتہارات