Published: 03-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس سرکل لالہ موسیٰ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔ تین رکنی دانی ڈکیت گینگ2 ناجائز اسلحہ بردار اور 2 ملزمان اشتہاری گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان سے تین عدد موٹر سائیکل لاکھوں روپے مالیت کا مختلف سامان اور نقدی اور اسلحہ رائفل 223 اور کلاشنکوف برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ محمد اسلم ہنجراء نے شہباز فاروق Asiاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی دانی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں محمد دانیال عرف دانی ولد محمد زمان سکنہ بھولا‘حسنین شاہ ولد صابر حسین شاہ سکنہ چکوڑی خورد‘سجے علی ولد پھل پیر شاہ سکنہ دھنی کو گرفتار کر کے مال مسروقہ 3عدد موٹر سائیکلیں کمپیوٹر ایمپلی فائر اور ٹربائین مالیتی 4لاکھ روپے اور نقدی 20 ہزار روپے برآمدکر لی۔جبکہ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1-لیاقت علی ولد محمد شفیع سکنہ جوڑا 2-شہزاد سہیل ولدمحمد انور سکنہ گاکھڑی کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ احمد حسنsiنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ بردارو کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1-عثمان ولد احسان الٰہی سکنہ ساروکی سے رائفل کلاشنکوف 2-فیضان حیدر ولد سیف اللہ سکنہ سٹاف گلہ سے رائفل 223بور برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔