Published: 03-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات: تھانہ ڈنگہ پولیس نے ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث2 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا،ملزمان نے دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کیا تھا۔آلہ قتل اور مال مسروقہ برآمد برآمدگی: 2عدد پسٹل 30بور، 1عدد موٹرسائیکل ہنڈا 125اور 2لاکھ روپے نقدی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے انتہائی خطرناک قاتل ڈکیت گینگ کے 2کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔علی حیدر ولد عاشق قوم سید سکنہ راجہ پور 2۔ناصر ولد مسعود اختر قوم جٹ سکنہ چیلیانوالہ کو گرفتار کرلیا۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ویران علاقوں اور شاہراہ عام پر لوگوں کو زبردستی اسلحہ کے زور پرروک کر لوٹ لیتے تھے۔ملزمان نے دوران ڈکیتی مسمی تیمور ولد غلام عباس قوم بھٹی ساکن رسول پورتحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین کو قتل کیا تھا جبکہ مسمی اویس اختر ولد محمد اختر قوم ملک ساکن محلہ چارگاہ لوکٹری کو زخمی کیاتھا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل اور مال مسروقہ: 2عدد پسٹل 30بور، 1عدد موٹرسائیکل ہنڈا 125اور 2لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔