عاصم اظہر نارویجن گلوکارہ کے ساتھ انٹرنیشنل میوزک ڈیبیو کیلئے تیار

Published: 05-05-2023

Cinque Terre

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نارویجن گلوکارہ کے ساتھ انٹرنیشنل میوزک کا پہلا گانا ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ عاصم اظہر نے نئے گانے کیلئے نارویجن سنگر اور سانگ رائٹر ایسٹرڈ ایس کے ساتھ شراکت کی ہے اور اس کا نام ’ڈارکیسٹ آور‘ رکھا گیا ہے۔پاکستانی گلوکار نے گانے کا ٹیزر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ نئے گانے کو آج (4 مئی  کی) رات کو ریلیز کیا جائے گا۔ایسٹرڈ ایس اور عاصم اظہر کے درمیان گانے کی شراکت کی ابتدائی خبریں نارویجن گلوکارہ کی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھیں، انہوں نے گانے کا ایک پس منظر بھی شیئر کیا جس میں عاصم اظہر اردو اور انگریزی میں گاتے سنائی دیتے ہیں۔یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ دونوں فنکار ایک عالمی لیبل کیلئے گانے کی شراکت کررہے ہیں جبکہ یونیورسل میوزک ناروے نے گانے کے ٹیزر کو اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کیا تھا۔ایک غیر ملکی فنکار کے ساتھ گانے کی شراکت عاصم اظہر کے میوزک کیریئر کیلئے بہت بڑی چھلانگ ہے اور اسے انہیں عالمی طور شناخت ملے گی۔

اشتہارات