’دھاڑ‘ میں میرا کردار سلمان خان کے ’چلبل پانڈے‘ سے مختلف ہے، سوناکشی سنہا

Published: 05-05-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی ویب سیریز ’دھاڑ‘ میں پولیس انسپکٹر کا کیریکٹر سلمان خان کے ’دبنگ‘ والے چلبل پانڈے سے بہت مختلف ہے۔ نئی تھرلر ویب سیریز ’دھاڑ‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں اداکارہ نے سیریز میں اپنے کردار اور شوبز کیریئر کے متعلق گفتگو کی ہے۔اس موقع پر سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ مار دھاڑ والے مناظر فلموں میں مرد ہی کیوں کرتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم مضبوط کردار والی خواتین کو سامنے لائیں۔انہوں نے بتایا کہ بطور ایک خاتون اداکار ہمیں ایسے کردار بمشکل ہی ملتے ہیں جس میں ہم کسی کے چہرہ پر مکا مار سکتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کرائم تھرلر ویب سیریز ’دھاڑ‘ میں ان کا کردار دبنگ اسٹار سلمان خان کے چلبل پانڈے سے بالکل مختلف ہے۔سوناکشی سنہا کے مرکزی کردار کے ساتھ آٹھ اقساط پر مشتمل کرائم تھرلر سیریز 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

اشتہارات