Published: 06-05-2023
بھارتی اداکارہ اور فلمساز کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ ایک فلمی ہدایت کار کیلئے سب سے بڑا چیلنج کیا ہوتا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک امریکی ہدایت کار کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہدایت کار کو روزانہ کم از کم چار پانچ سو سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کنگنا رناوت نے بالی وڈ میں اداکاری کے بعد 2019 میں فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا اور شوبز انڈسٹری کو ’مارنیکارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ جیسی فلم دی انہوں نے بتایا کہ ایک فلمی ہدایت کار کو روزانہ تمام ڈیپارٹمنٹ کیمرہ، آرٹ، اداکار، پروڈکشن، میک اپ اور ڈائریکشن کے مختلف سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کنگنا رناوت اپنی اگلی فلم ’ایمرجینسی‘ میں نظر آئیں گی جس میں وہ بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں۔