بھارتی گلوکار ویسٹ بنگال میں ذاتی خرچے سے ہسپتال بنائیں گے

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

بالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ اپنے ذاتی خرچے سے ویسٹ بنگال کے شہر جنگی پور میں ہسپتال بنائیں گے۔ گلوکار کو ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں ویسٹ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی طرف سے سپورٹ حاصل ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کو اریجیت سنگھ کو معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق مرشد آباد جنگی پور کے احکام کے ایک میٹنگ میں ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ اریجیت ہماری دھرتی کا بیٹا ہے اور وہ اپنے گاؤں کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے۔وزیراعلیٰ نے جنگی پور کے ممبر پارلیمنٹ خلیل الرحمان کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال کی تعمیر میں گلوکار کو مکمل مدد فراہم کریں۔ہسپتال کی تعمیر کی خبر سامنے آنے کے بعد گلوکار کے مداحوں کی جانب سے ان کی تحسین کی جارہی ہے۔

اشتہارات