ضلعی سطح پر پروموشن کے حقدار تمام ملازمین کی جلد از جلد پروموشن یقینی بنائی جائے‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اپنے زیر اہتمام اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے پروموشن کے لیے جلد از جلد ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کروائیں اور ضلعی سطح پر پروموشن کے حقدار تمام ملازمین کی جلد از جلد پروموشن یقینی بنائی جائے، تمام محکمے ضلعی سطح پروموشن کے زیر التوا کیسز کی رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں ان خیالات کا اظہار انہوں ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب ڈی او پاپولیشن ویلفیئر عمر فاروق، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز سمیت دیگر آفسران اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات پر کسی حقدار ملازم کی پروموشن نہ روکی جائے، پروموشن کیسز پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، تمام کیسز میرٹ پر پروموٹ کئے جائیں کسی کی سفارش یا دباؤ میں آکر کسی فرد کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تمام محکموں سنیارٹی کے حساب سے میرٹ پر جلد از جلد ملازمین کو پروموشن کے لیے کاروائی کا آغاز کریں اور تمام تر پیشرفت سے ڈپٹی کمشنر آفس کو آگاہ رکھیں۔
 

اشتہارات