Published: 06-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پیرودھائی لڑائی جھگڑے کا معاملہ دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ اور خنجر کے وار سے ایک شخص قتل جبکہ 04 زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر ایس پی راول فیصل سلیم ہسپتال پہنچے جہاں انہیں سر پر چوٹ لگی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق زِخم اندھی گولی کا ہے،ایس پی راول کی حالت خطرے سے باہر ہے، طبی امداد دی جارہی ہے،آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی ہسپتال آمد، ایس پی راول کی عیادت کی اور علاج کی بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، ہولی فیملی ہسپتال کے گردونواح میں فوری آپریشن کر کیہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔