Published: 07-05-2023
نیویارک: امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کے ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ کی خیرباد کہنے والی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی میگزین ڈیلی میل کی صحافی ایلیسن بوشوف نے حال ہی میں شائع ہونے والے اپنے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا کہ امبر ہرڈ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔برطانوی صحافی کے مطابق امبر ہرڈ کی ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور خاموشی سے اپنی بیٹی کے ساتھ اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ منتقل ہوگئی ہیں۔ہرڈ کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شاید امبر نے کچھ وقت کے لئے شوبز سے دوری اختیار کی ہے ایکوامین اسٹار کسی اچھے موقع پر ہالی ووڈ میں واپس بھی آسکتی ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ امبر ہرڈ اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ پر لگائے گھریلو تشدد کے الزامات کو ثابت نہ کرنے پر کیس ہار گئی تھیں۔ امبر ہرڈ کی بیٹی کی پیدائش جولائی 2021 میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔