سرکاری افسران اپنے اپنے دفاتر اور سرکاری عمارات کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 07-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری افسران اپنے اپنے دفاتر اور سرکاری عمارات کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، شہری ڈینگی سرویلنس کے لیے آئی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی کٹری نگرانی کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈی ایچ اوز ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر کی 30 اربن یونین کونسلز میں 197 ان ڈور اور 67 آوٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، ضلع بھر میں ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، کمرشل مقامات انڈسٹریز، شادی ہالز، قبرستانوں، ٹائر شاپس وغیرہ کی خصوصی سرویلنس کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو واضع ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں،اپنے دفاتر سمیت اردگرد جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی میں اضافے کا خطرہ ہے، علامات کی ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طورپر معالج سے رابطہ کریں، تمام سرکاری ہسپتال ڈینگی کے لئے مختص وارڈ میں تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنا یا جائے، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی نگرانی کریں،میونسپل کارپوریشن اپنے زیر اہتمام علاقوں میں پانی کی نکاسی کا خصوصی انتظام کریں،تالابوں کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،پانی کے برتنوں کو ڈھانپیں اوردروازوں،کھڑکیوں پر جالی کا اہتمام کریں۔
 

اشتہارات