Published: 08-05-2023
کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ازیکا ڈینیئل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ نے ٹویٹر پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار میں نے اپنے ملک کیلئے فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو جوائن کرلیا ہے۔دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے اداکارہ کو پارٹی میں ویلکم کیا ہے اور کہا کہ اداکارہ کا پارٹی کیلئے فہم اور وژن خوشگوار سرپرائز ہے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی زیدی ماڈل کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا جھنڈا ان کی گردن میں ڈال رہے ہیں۔ازیکا ڈینیئل کراچی میں رہتی ہیں اور شوبز میں جانے سے قبل وہ پی آئی اے میں کیبن کرو کا حصہ تھیں۔