Published: 08-05-2023
ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور نے اپنی مشہور فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے سیکوئیل بنائے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار نے بتایا کہ فلم ڈائریکٹر ایان مکھرجی سیکوئیل کے آئیڈیے پر کام کررہے تھے لیکن پھر وہ ’براہمسترا‘ میں مصروف ہوگئے۔رنیبر کپور کا کہنا تھا کہ ایان مکھرجی کے پاس فلم سیکوئیل کیلئے ایک بہت اچھی کہانی موجود ہے اور ممکن ہے کہ چند برسوں بعد وہ ’یہ جوانی ہے دیوانی 2‘ بنا دیں۔’یہ جوانی ہے دیوانی 2‘ کی کہانی پر روشنی ڈالتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کو دس برس آگے سے شروع کیا جائے گا اور پھر کرداروں کی زندگی کو دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ 2013 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس میں رنبیر کپور، دیپیکا پڈوکون، کالکی کوچلن اور ادیتیہ رائے کپور نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔