سکیش نے جیل سے جیکولین فرنینڈس کو ایک اور محبت بھرا خط لکھ دیا

Published: 08-05-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث مرکزی ملزم سکیش چندرشیکھر کی جانب سے ایک اور لو لیٹر موصول ہوا ہے۔ جیل میں سے تازہ خط میں سکیش نے اداکارہ کیلئے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور ایوارڈز شو میں ان کی حالیہ پرفارمنس کی تعریف کی ہے۔سکیش چندر شیکھر نے خط میں لکھا ’ میری محبت جیکولین، میں نے 28 اپریل کو فلم فیئر ایوارڈ کو دیکھا اور مجھے اعتراف کرنا چاہئے کہ اس میں تمہاری پرفارنس سب سے الگ اور بہترین تھی‘۔اس نے خط میں یہ بھی لکھا کہ اداکارہ کے جنم دن کیلئے اس کے پاس ایک سرپرائز ہے اور وہ جیکولین کو بہت پسند آئے گا۔سکیشن چندر شیکھر کے مطابق وہ اپنے وعدہ پر قائم رہنا چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ جیکولین فرنینڈس ہمیشہ خوش رہے۔اس سے قبل سکیش ایسٹر اور ویلنٹائن ڈے پر بھی اداکارہ کو خط بھیج چکا ہے، سکیش اور جیکولین پر الزامات ہیں کہ انہوں نے 200 کروڑ سے زائد انڈین روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

اشتہارات