مال مسروقہ کباڑے کو بیچنے پر تھانہ دولت نگر کا محرر چوہدری جواد ارشد معطل

Published: 17-05-2023

Cinque Terre

(سلیمان علی بٹ سے)تھانہ دولت نگر محرر چوہدری جواد ارشد معطل غریبوں کی بدعائیں کام کر گئیں یکم مئی کو مزدوں کو اٹھا کر انہیں ڈرا،دھمکا کر تھانہ کی صفائی کرا کے لوگوں کا مال مسروقہ جوکے تھانہ دولت نگر میں پڑا تھا کباڑیے کو بیچ ڈالا۔جس پر D P O گجرات نے جواد ارشد کو معطل کر دیا۔میری گزارش ہے کہ مکمل واقعہ کی تحقیقات کر کے جواد ارشد کے ساتھ جو دوسرے لوگ بھی ملوث ہیں۔ان پر بھی کاروائی کی جائے۔جبکہ دوسری طرف کباڑیہ بھی رو رہا ہے کم مال بیچ کر برآمدگی میں زیادہ مال اٹھا کر پولیس تھانہ لے گئی ہے S H O تھانہ دولت نگر رانا محمد شفیق مکمل تحقیقات کرائیں یاد رہے مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں سے کام کاج کرا کے انہیں اجرت بھی نہیں دی گئی۔ڈر کی وجہ سے مزدوروں نے یکم مئی کو اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا تھا۔آج ان کی بدعائیں کام کر گئیں 
 

اشتہارات