صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ گجرات کا دو

Published: 18-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ گجرات کا دورہ کیا، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹرسید اظفر علی ناصر نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات، دارالامان، صنعت زار اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام جاری مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا اور ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں صوبائی محکموں کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لیا بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوقاف و مذہبی امور، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ برسیٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا دارومدار صرف اور صرف عوامی فلاح و بہبود ہے، 9 مئی کا دن ملک پاکستان کی تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا مظاہرین نے آرمی املاک، پں لک و پرائیویٹ پراپرٹی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، تاریخی عمارات، یادگاروں کو نقصان پہنچا کر شہریوں کی دلی آزاری کی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کے جان و مال کی ہر قیمت پر حفاظت کرے گی املاک کو نقصان پہچانے والے ہر فرد کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی، اں تک سیکٹروں شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکاہے، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر مختلف وارڈ، جیل ہسپتال، کچن سمیت مختلف بیرکس کا دورہ کیا، قیدیوں سے انتظامات بارے دریافت کیا اور جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو جیل میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قیدیوں کی فلاح و بہبود کے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے دارالامان کے دورہ کے موقع پر دارالامان میں رہائش پذیر خواتین کے مسائل دریافت کئے اور رہائش پذیر خواتین کے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی صوبائی وزیر اوقاف و مذہب امور و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گجرات میں جاری مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں جاری اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جارہاہے تمام اسکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں گی، کسی ضلع میں بھی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی اسکیموں میں بلا جواز تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بعدازاں انہوں نے سائیں کاواں والے دربار کا دورہ کیا،دربار پر فاتحہ خوانی کی اور دربار شریف کے انتظامات کو بہترین بنانے کی ہدایت کی۔
 

اشتہارات