بھارتی فضائیہ نے تمام مگ 21 لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا

Published: 21-05-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے راجستھان میں ہونے والے حادثے کے بعد تمام مگ 21 لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں راجستھان میں مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کی وجوہات کے لیے جاری تحقیقات میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہونے کی بنیاد پر تمام لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سینئر دفاعی عہدیداروں نے بتایا کہ مگ 21 کے بیڑے کو اس وقت تک گراؤنڈ کر دیا گیا ہے جب تک کہ تحقیقات نہیں ہو جاتیں اور حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل جاتا۔راجستھان میں گر کر تباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب اسے حادثہ پیش آیا۔ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی۔بھارتی فضائیہ کے پاس 31 لڑاکا طیارہ اسکواڈرن ہیں جن میں تین MiG-21 بائسن قسم شامل ہیں۔

اشتہارات