’پاکستان کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے‘، علی ظفر، شان شاہد اور نجم شیراز کے خصوصی پیغامات

Published: 21-05-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان کے معروف شوبز فنکاروں شان شاہد، نجم شیراز اور علی ظفر کی جانب سے ملک سے محبت اور رواداری کے فروغ پر خصوصی پیغام سامنے آئے ہیں۔ اداکار شان شاہد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے ’میرا دل پاکستان، میری جان پاکستان اور میری شناخت کا مان پاکستان‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شناخت ہمارے اتحاد پر قائم ہے اور اگر ہم نے اپنا اتحاد کھو دیا تو ہم اپنی شناخت بھی کھو دیں گے، اس وقت ہمیں پاکستان کے جھنڈے تلے ایک ہونا ہے۔شان شاہد نے مزید کہا کہ جب بھی ہم اپنے ملک کو کوئی نقصان پہنچاتے ہیں دل خون کے آنسو روتا ہے، پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں۔گلوکار نجم شیراز نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام دیا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ عوام اور ادارے سب ہمارے اپنے ہیں، فاصلے اور نفرتوں سے نہیں بلکہ پیار اور محبت سے آگے بڑھنا ہے۔

اشتہارات