کیوی بورڈ نے پاکستان کو وائٹ بال سیریز کی دعوت دیدی، رپورٹس

Published: 22-05-2023

Cinque Terre

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سال 2024 کے ابتداء میں پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کھیلنے پر دلچسپی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو جنوری 2024 کے ابتدائی دنوں میں نیوزی لینڈ میں کھیلنے کی دعوت دی ہے، جس میں پانچ ٹی20 انٹرنیشنل یا پھر 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنےکی تجویز زیر غور ہے۔پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا اختتام 7 جنوری 2024 کو ہوگا، اس دوران پاک نیوزی لینڈ سیریز کروائی جاسکتی ہے۔ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت فروری میں جنوبی افریقی ٹیم سیریز کیلئے کیویز کے دیس آئے گی۔دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کو حتمی شکل دینے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجویز پر غور کرے گا جبکہ دورے کے بارے میں آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔

اشتہارات