ڈرامے ’گرو‘ میں اداکار علی رحمان خان مخنث کا کردار ادا کریں گے

Published: 22-05-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستانی ڈائریکٹر بلاول حسین عباسی کے ڈرامے ’گرو‘ میں اداکار علی رحمان خان ایک مخنث کا کردار ادا کریں گے۔ ۔ڈرامے کے مختصر سے ٹیزر میں علی رحمان کے کردار کو ایک مخنث کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایک تقریب میں پیسے کیلئے رقص کرتا ہے۔’گرو‘ میں مرکزی کی کردار کی دوہری شخصیت کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح تقاریب میں وہ خوشی اور مسرت کا اظہار کرتا ہے لیکن ذاتی زندگی میں وہ دکھ اور کرب کے ساتھ رہتا ہے۔ڈرامے میں زلے سرحدی، حرا خان اور عمر عالم بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

اشتہارات