سونیا حسین نے پریانکا چوپڑا کے شوہر کو ’ٹرو جنٹلمین‘ قرار دے دیا

Published: 22-05-2023

Cinque Terre

 لاہور: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے سپر اسٹار پریانکا چوپڑا کے امریکی شوہر گلوکار نک جونس کو ’ٹرو جنٹلمین‘ قرار دیا ہے۔2019 میں کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر پریانکا اور نک جونس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں نک اپنی بیوی کے پچھے چل رہے تھے اور انہوں نے پریانکا کیلئے ہاتھ میں چھتری پکڑی ہوئی تھی۔سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ان یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نک جونس کی تعریف کی کہ وہ اپنی اہلیہ کی کامیابی میں اس کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان کی زندگی کے ’ریلیشن شپ گولز‘ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طرح ایک جوڑی کے ہیں۔امریکی گلوکار اور بھارتی اداکارہ کی ملاقات 2017 کے میٹ گالا میں ہوئی اور وہ 2018 میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، جنوری 2022 میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی۔

اشتہارات