Published: 23-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)صحافی برادری کے تحفظ کی خاطر پنجاب کی نگران حکومت کا بڑا فیصلہ صوبے میں پنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوارڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات اور انکا ازالہ کرے گی عامر میر کی کاوشوں سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا کمیٹی کی منظوری پنجاب کی کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے دی ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے، صدر ہی یو جے اور صدر لاہور پریس کلب بھی شامل ہیں۔ پی جیایس سی پنجاب چیپٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریڈم نیٹ ورک بطور ممبر کمیٹی میں شامل کمیٹی صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی ضلعی پولیس افسران اور صحافیوں کے درمیان رابط کار کے طور پر بھی کام کرے گی۔ کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر ایکشن تجویز کرے گی۔ کمیٹی صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا جائزہ لیکر مناسب اقدامات کیا کریگی۔ کمیٹی کا مقصد جرنلسٹ کمیونٹی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ صوبائی وزیر عامر میر کیئر ٹیکر گورنمنٹ میڈیا کی ازادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔