روسی فوج کی کارروائی، سرحد پار سے حملہ کرنے والے 70 مسلح افراد ہلاک

Published: 25-05-2023

Cinque Terre

 ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی سرحد سے روس میں داخل ہونے والے 70 سے زائد حملہ آور فوجی کارروائی میں مارے جاچکے ہیں۔عالمی میڈیا نے روسی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین سے مسلح افراد روسی سرحد کے قریب بیلگوروڈ خطے میں داخل ہوئے اور تقریباً 24 گھنٹے تک روسی افواج سے لڑے۔روسی حکام نے بتایا کہ منگل کے روز جیٹ طیارے اور توپ خانے تعینات کیے گئے تاکہ ان مسلح گروہوں کو تباہ کیا جا سکے جو روس کے سرحدی علاقے میں داخل ہوئے۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ لڑائی کے دوران روسی سرحد پر موجود 9 دیہاتوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 70 سے زائد عسکریت پسند ہلاک، 4 بکتر بند گاڑیاں اور 5 پک اَپ تباہ ہوئے جس کے بعد دشمن پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

اشتہارات