امریکی نژاد معروف سوئس گلوکارہ 83 برس کے عمر میں چل بسیں

Published: 25-05-2023

Cinque Terre

زیورخ: امریکی نژاد سوئس گلوکارہ، ڈانسر اور اداکارہ ٹینا ٹرنر 83 برس کی عمر میں چل بسیں۔گلوکارہ کے ترجمان نے ٹینا ٹرنر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے قریب اپنے گھر میں انتقال کرگئیں۔ٹرنر کا شمار راک کے عظیم گلوکاروں میں ہوتا تھا جبکہ انہیں کرشماتی اداکارہ کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ٹینا ٹرنر کے ساتھ میوزک لیجنڈ اور رول ماڈل کا باب اختتام پذیر ہوا۔امریکا میں پیدا ہونے والی اسٹار سب سے پسندیدہ خواتین راک گلوکاروں میں سے ایک تھی، جو اپنی اسٹیج پر موجودگی اور دی بیسٹ، پراؤڈ میری، پرائیویٹ ڈانسر اور واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ سمیت کئی کامیاب فلموں کے لیے جانی جاتی تھیں۔

اشتہارات