پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد بلال انتقال کرگئے

Published: 28-05-2023

Cinque Terre

منڈی بہاؤ الدین: پاکستان کے سابق اسنوکر چیمپئن اور انٹرنیشل کیوئسٹ محمد بلال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔منڈی بہاالدین سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ محمد بلال کو رات دل میں تکلیف ہوئی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔محمد بلال نے 2018 میں ایشین ٹین بال اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے ساتھ  ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد کامیابیاں اپنے نام کیں ۔ان کے انتقال پر  پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن اور کھیل سے وابستہ حلقوں نے گہرے دکھ  کا اظہار کیا ہے۔

اشتہارات