مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی

Published: 30-05-2023

Cinque Terre

مٹھی: سندھ کے ضلع تھرپار کر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔مٹھی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران ڈیپلو کے گاؤں ویڑیجھپ میں ہندو بزرگ فقیر پاربرہم کے یاتریوں پر آسمانی بجلی گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جس وقت آسمانی بجلی گری اس وقت یاتریوں کا قافلہ پیدل سالانہ میلے میں شرکت کے لیے مٹھی سے فقیر پاربرہم کے آستانے پر جارہا تھا۔آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق مٹھی شہر سے ہے۔پولیس کے مطابق شرکا نے بارش کی وجہ سے مٹھی کے قریب گاؤں ساتار میں قیام کیا ہوا تھا، جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ ہلاک افراد میں سے تین کی لاش سنتوش سونی،گوپو سونی اور وویک لوہانہ کے ناموں سے ہوئی۔

اشتہارات