ویڈیو: امریکی صدر جوبائیڈن تقریب میں منہ کے بل گر پڑے

Published: 02-06-2023

Cinque Terre

  واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن فضائیہ کی گریجویشن تقریب میں اسٹیج پر کھڑے کھڑے اوندھے منہ گر گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے امریکی فضائیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور جب آخری پائلٹ کو ڈگری دی تو اُس کے بعد وہ وہیں کھڑے کھڑے گر گئے۔امریکی صدر کے اچانک گرنے پر وہاں کھڑے فضائیہ اہلکار اُن کے قریب آئے اور انہیں سنبھالا دے کر کھڑا کیا۔ بعد ازاں انہیں سہارا دے کر کرسی کی طرف لے گئے۔اس حوالے سے سرکاری حکام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم ایک بار پھر لڑکھڑانے یا گرنے سے امریکی شہریوں اور ماہرین نے جوبائیڈن کی صحت پر سوالات اٹھائے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر متعدد بار جہاز کی سیڑھیوں، وائٹ ہاؤس کے چبوترے پر لڑکھڑا چکے ہیں۔

اشتہارات