جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

Published: 02-06-2023

Cinque Terre

صلالہ: بھارت نے پاکستان کو ہراکر جونئیر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا۔عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان کیخلاف سبقت حاصل کرلی اور اگلے کوارٹر میں اپنی برتری کو دوگنا کرلیا۔ہاف ٹائم پر بھارت نے دو گول کی سبقت برقرار رکھی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے بشارت علی نے گول کرکے اسکور دو ایک کردیا۔آخری کوارٹر میں پاکستان نے گول برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی بھی تدبیر کارگر ثابت نہ ہوسکی، پاکستان نے اس ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے کے ساتھ جونئیر ورلڈ کپ میں رسائی پانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اشتہارات