عوام کیلیے ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو تک کمی

Published: 07-06-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ سے پہلےعوام کیلئے خصوصی ریلیف کے تحت ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کی شاندارکمی کردی گئی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت فراہم کئے جانے والے سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ سبسڈائزڈ گھی جو پہلے 490 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا وہ 7 جون سے410 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو میں ہی فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت بنیادی اشیاء (آٹا، چینی، گھی، چاول، دالیں ) پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب دیگر برانڈڈ اشیاء کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی بروقت فراہمی کیلئےکوشاں ہیں۔

اشتہارات