سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات بحال کرلیں، امریکی وزیر خارجہ

Published: 07-06-2023

Cinque Terre

  واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل اپنے تعلقات بحال کرلیں۔ یہ امریکا کے حقیقی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلنکن نے اسرائیل نواز لابی امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی AIPAC سے ایک تقریر میں کہا کہ امریکا کا اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں حقیقی قومی سلامتی کا مفاد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں اور درحقیقت ہمیں اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں ایک لازمی کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو کو یقین ہے کہ مکمل سعودی اسرائیل سفارتی تعلقات کو جلد اور آسانی سے معمول پر لایا جاسکتا ہے۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں جس میں اس ہفتے جدہ اور ریاض کا میرا دورہ بھی شامل ہے۔

اشتہارات