قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سلمان خان قرار

Published: 07-06-2023

Cinque Terre

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو سلمان خان قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر سرفراز احمد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن علی نے لکھا کہ ’سرفراز احمد کراچی کے سلمان خان ہیں‘۔واضح رہے کہ حسن علی اس سے قبل بھی سرفراز احمد کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے حوالے سے ٹویٹ کرچکے ہیں۔حسن علی نے اپنے ٹویٹ میں سرفراز احمد کیلیے ماشاء اللہ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میرا کپتان خوبصورت ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ بالی ووڈ میں سلمان خان کی اداکاری کے ساتھ اُن کی باڈی بلڈنگ کی وجہ سے خوبصورتی کے چرچے زبان زد عام ہیں اور اس وجہ سے بھی انہیں لاکھوں مداح چاہتے ہیں۔

اشتہارات