Published: 07-06-2023
ممبئی: انڈین سینما اسٹار سوارا بھاسکر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے شوہر فہد احمد کے ساتھ متعدد تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کےساتھ ایک جذبات سے بھرپور کیپشن لکھا کہ بعض اوقات تمام دعائیں ایک ساتھ قبول ہوجاتی ہیں۔سوارا بھاسکر اور فہد احمد رواں برس فروری میں ایک نجی محفل کے اندر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش اکتوبر میں متوقع ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ماں بننے کی خبر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی طرف سے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔