Published: 08-06-2023
لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر بات کرنے اور میثاق معیشت پر طویل پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہےایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے بزنس مین اکٹھے ہوجائیں، میں سرمایہ کاری کی گارنٹی دیتا ہوں، پہلے لوگوں کو امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، پاکستان میں اب آگے جانے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجر برادری کا خیال رکھا ہے، معیشت کی بہترہماری آنے والے نسلوں کیلیے ضروری ہے، معیشت پانچ دس برسوں کے لیے نہیں بلکہ نسلوں کیلیے بنائی جاتی ہے۔شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ملک میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے فروغ کی ضرورت ہے، 70 سال سے گوادر ہے، کسی کو نظر نہیں آرہا تھا، میں گوادر کا چین کے ساتھ معاہدہ کیا، ایکسپورٹ بڑھنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ان کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کار پیسہ لگتا ہے تو واپس بھی لے جاتا ہے، غیرملکی سرمایہ کار ایک ڈالر کے بدلے 5 ڈالر کماتا ہے، دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔