گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائیاں جاری،2مجرم اشتہاری گرفتار

Published: 08-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری،2مجرم اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی سربراہی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری علی حسین ولد محمد آصف سکنہ پھانپڑہ کو گرفتار کرلیاجبکہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری  شعیب اشرف ولد محمد اشرف سکنہ کھنہ سیالکوٹ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 

اشتہارات