دل کے 16 ہزار آپریشن کرنے والے مشہور بھارتی ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے

Published: 09-06-2023

Cinque Terre

جام نگر: دل کے 16 ہزار سے زائد آپریشنز کرنے والے مشہور بھارتی ڈاکٹر گورو گاندھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر جام نگر کے مشہور کارڈیولوجسٹ 41 سالہ ڈاکٹر گورو گاندھی منگل کی صبح اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے، ڈاکٹروں کے مطابق انکی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ڈاکٹر گورو گاندھی کے اہلخانہ کے مطابق وہ پیر کی رات کو معمول کے مطابق نجی ہسپتال میں مریضوں کو دیکھنے کے بعد گھر پہنچے تھے اور رات کا کھانا کھانے کے بعد سوگئے تھے۔اُن کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گورو گاندھی کا طرز زندگی کافی صحت مندانہ تھا اور وہ بالکل تندرست تھے، کرکٹ کھیلتے تھے اور ورزش کرنے باقاعدگی سے جم بھی جاتے تھے۔انڈین میڈیا کے مطابق ڈاکٹر گورو گاندھی ایک معروف ہارٹ سرجن تھے جنہوں نے 16 ہزار سے زائد دل کی سرجریز کی تھیں اور یہی انکی وجہ شہرت تھی، ان کی آخری رسومات میں سیکڑوں سوگواران نے شرکت کی۔

اشتہارات