ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز کی ضلع بھر کے محررران سے اہم میٹنگ

Published: 09-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز کی ضلع بھر کے محررران سے اہم میٹنگ! تمام محرران کو ہدایت کی گئی کہ تھانہ جات کی صفائی اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ اور ایس پی انویسٹی گیشن ریاض احمد نازنے  سرکل افسران،ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں سرکل افسران اور تمام ایس ایچ او ز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداً جائزہ لیا، تمام افسران پر واضح کیا کہ بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اور افسران کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔سائلین کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ ڈی پی او گجرات نے مزید کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، انصاف میں رکاوٹ اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کی محکمہ میں کو ئی جگہ نہ ہے،تمام افسران شہریوں کے ساتھ اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔
 

اشتہارات